اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عمران خان کا کابینہ کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملکی مہنگائی کے پیش نظر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جائے، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیتعامر ڈوگر نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا ذکر بھی چھیڑ ا ۔کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزراء اسد عمر اور حفیظ شیخ نے مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری دیدی ۔ انکا کہناتھاکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید بھی کمی آرہی ہے ،اسد عمر نے کہا مہنگائی میں تیزی سے کمی آئی ،مزید کم ہوجائے گی ۔وزارت خزانہ نے آئی ووٹنگ کے لئے ساڑھے چار کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے پیدا صورتحال پر فکر ظاہر کی اور کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حالت بتاتے ہیں کہ کورونا سے نہ جانے آگے کیا ہو ۔لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیںاور مہنگائی کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے،عوام ہمارا اثاثہ ہیں