اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آفس ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کی ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی اس اہم ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، بھارتی فورسز کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر قومی سلامتی اور مچھ سانحہ پر تبادلہ خیال کیا گیااور اس اندوہناک سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کے سوال پر یہ کہا گیا کہ سیاسی معاملات میں فوج کو نہیں گھسیٹنا چاہیے، فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہےمگر پھر بھی جب وہ آئیں گے تو چائے پانی کے ساتھ خاطر تواضع کریں گے۔