اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اداکارہ متھیرا کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

متھیرا اپنے لباس اور بے باک انداز کے باعث کافی مشہور ہیں۔ پاکستان میں ان کی امیج بھی کافی بولڈ ہے حال ہی میں انہوں نے ایک آن لان شو کے دوران اپنے بارے میں اور پاکستانی سیاست کے بارے میں بات کی۔

متھیرا آن لائن شومیں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے پوچھا سکون کس چیز میں ہے؟ تو متھیرا نے جواب دیا سکون صرف رب کو یاد کرنے میں ہے۔ میری زندگی کا ایک مقصد ہے رب راضی تو سب راضی۔ رب کو راضی کرنے سے دنیا آپ کے قدموں میں ہوتی ہے۔میزبان نے متھیرا کو موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینےکے لیے کہا تو متھیرا نے خان صاحب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’خان صاحب گھبرانا ہے‘‘ ہم تو گھبرا رہے ہیں آپ بھی گھبرالیں۔

متھیرا نے پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشرف کا دور اور ان کے بعد آصف زرداری کا دور بہت بہتر تھا۔اپنے پسندیدہ سیاستدان کے بارے میں بتاتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو پسند ہیں وہ ایک اچھے لیڈر بن سکتے ہیں اس کا ٹائم آئے گا۔