اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تئیس مارچ،یومِ پاکستان:تجدیدِ وفا کا دن

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم پاکستان پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں، کراچی سے خیبر تک پوری قوم کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔ نماز فجر کے بعد مملکت خداداد کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے دعا کی۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

لاہورمیں مزار اقبال پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی دی اور حفاظتی فرائض سنبھالے۔

دوسری جانب پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق آج ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب موسم کی خرابی کے باعث دو روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے، تقریب اب 25 مارچ کے روز منعقد کی جائے گی۔