اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزارت خزانہ:حماد اظہراِن حفیظ شیخ آوٹ

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد حفیظ شیخ وزارت خزانہ کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ روز حفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے اور وفاقی وزیر حماد اظہر کو یہ ذمہ داری سونپے جانے کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے حکومتی ترجمان وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ و زیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔