اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال :24 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد کیس

نئی دہلی: کورونا وبا کی دوسری لہرکے دوران بھارت میں ایک دن میں 3 لاکھ 15 ہزارسے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں جاری کورونا وبا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے، جہاں کچھ ممالک میں وبا سے متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
کیسزمیں بدتریج اضافے کے باعث بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ شہروں کے اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے جب کہ اسپتال پوری طرح بھرچکے ہیں۔