اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بابر اعظم نےزمبابوے سے شکست کو تکلیف دہ قرار دے دیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے سے شکست کے بعد بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ جنوبی افریقہ میں 200سے زائد کا ہدف بھی حاصل کرلیا،اب ایک کمزور ٹیم کے مقابل 119رنز بھی نہیں بنا سکے،اس کی کیا وجہ تھی؟

جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ شکست بڑی تکلیف دہ ہے، گرین شرٹس کو یکطرفہ فتح حاصل کرنا چاہیے تھی،ہم نے بہت ہی خراب کرکٹ کھیلی، ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے مگر اس میچ میں تو پوری بیٹنگ لائن ہی متزلزل ہوگئی، اوپنر رنز نہیں کرسکے، بعد ازاں دیگر بیٹسمین بھی وکٹیں گنواتے رہے، پورا بیٹنگ یونٹ ہی لڑکھڑا گیا، زمبابوے کے بولرز کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے کہ انھں نے سیریز میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے اپنی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔