اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس سے بریت کی درخواست دے دی

لاہور : درخواست میں حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا،نیب ریفرنس کی کوئی بنیاد نہیں، نیب کا یہ ریفرنس بد نیتی اور سیاسی بنیادوں پر مبنی ہے۔
حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں نیب کے ترمیمی آرڈنینس کو بنیاد بنا کر بریت کی درخواست دائر کردی، ان کا کہنا ہے کہ نالہ بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا۔بنایا گیا نالہ رمضان شوگر ملز یا کسی پرائیویٹ ادارے کی ملکیت نہیں، مجھے رمضان شوگر ملز کا سی ای او ہونے کی بنیاد پر ملزم بنایا گیا ۔
ان کا درخواست میں موقف ہے کہ رمضان شوگر ملز کا اکیلا مالک نہیں، کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے،جرم ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں، عدالت بری کرنے کا حکم دے۔