اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کورونا سے صحت یاب ہونے والے وہاب ریاض اور کامران اکمل کی واپسی

کراچی(آن لائن ) پاکستان میں جاری کرکٹ سیزین پی ایس ایل 7 کا دور دورہ ہے۔ اس دوران کئی کھلاڑی میدان میں نہیں پہنچ سکے مگر اب عوام کیلئے خوشخبری آگئی۔کرکٹر صحت یابی کے بعد میدان میں پہنچنے کیلئے تیار ہو گئے ۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور لیگ کے دیگر میچز کیلئے دستیاب ہیں۔دونوں پلیئرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے تاہم اب ان کی رپورٹس منفی آ گئی ہیں۔دونوں کھلاڑی گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلے گئے میچ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض سرانجام دئیے تھے جبکہ پشاور زلمی نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیتا۔کرکٹرز کی واپسی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔