اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین نااہل قرار

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پورکو الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطوں کی خلاف ورزی پر عمر امین گنڈا پور کو نا اہل قرار دے دیا۔عمر امین گنڈا پور پی ٹی آئی کی جانب سےڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل مئیر کے امید وارتھے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں عوامی اجتماعات میں خطاب سے روک دیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر2 ماہ قبل بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 50 ہزار روپےکا جرمانہ کیا گیا تھا ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کوہونے جا رہے ہیں ۔