بھارت میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ،ملالہ بھی بھارتی طالبات کے حق میں بول پڑی

لندن (آن لائن)بھارتی ریاست کرناٹک میں خواتین کے اسکول اور کالجز میں حجاب پر پابندی کے خلاف بھارت سمیت پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے۔اس حوالے سے نوبل امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی خوف ناک ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے باعث ریاست کے تمام تعلیمی ادارےکل سے بند ہیں ۔بھارت کی اعلیٰ عدالت میں اس کیس کے بارے میں سماعتیں جاری ہیں ۔ حجاب کے حق میں مسلم خواتین بھی اپنے مئوقف پر ڈٹی ہو ئی ہیں جبکہ ہندو برادری کے لوگ تمام قسم کے
فسادات پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں اوردھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔