عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبی ٰ انور نے خلع لے لی

کراچی(آن لائن) معروف ٹی وی اینکر اور ہوسٹ عامر لیاقت کی دوسری شادی طلاق پر ختم ۔ اداکارہ اور ماڈل سیدہ طوبیٰ انور نے تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کر دی ۔توبی ٰانور کی جانب سے جاری ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار جانتے ہیں کہ انھوں نے 14 ماہ قبل ہی عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی اس لئیے انہوں نے یہ فیصلہ ہی درست سمجھا۔طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہی کہ یہ مشکل وقت ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ خدا کے ہر فیصلے میں حکمت ہوتی ہے ۔