اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ،پولیس نے خاتون اور اس کے خاوند کا سراغ لگا لیا

پشاور(آن لائن)پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعے کے بعد پولیس متحرک ہو گئی ۔پولیس کے مطابق اسپتال میں خاتون کے نام کی انٹری باز گل کے نام سے ہوئی تھی جس کے گھر اور شوہر تک پولیس کورسائی حاصل ہو چکی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں ہے ۔پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر سے رابطہ ہو چکا ہے جو کہ اس وقت شہر سے باہر ہے پولیس نے خاتون کے شوہر کو جلد پیش ہونے کا حکم دیا ہے،جبکہ اسپتال میں درج کرائے گئے پتہ پرخاتون موجود نہیں تھی ۔پولیس کے مطابق خاتون اپنے بچوں کے ساتھ کسی قریبی عزیز کے گھر منتقل ہو چکی ہے۔