ٹک ٹاکر حریم شاہ کو پھر طلب کر لیا گیا،گرفتاری کا امکان

کراچی (آن لائن) متنازع ٹک ٹاکر کو ایف آئی اے کے بعد ایف بی آر نے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے حریم شاہ کو ٹیکس معاملات پر 18 فروری کو طلب کیا ہے۔ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر حریم شاہ پیش نا ہوئی تو وارنٹ گرفتاری جاری کئیے جائیں گے۔یاد رہے کہ حریم شاہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں چند روز قبل ان کے خاوند بلال شاہ کے متعلق میڈیا پر کرپشن کے انکشافات ہوئے جس کے بعد حریم شاہ نے ایف آئی اے اور کرائم برانچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔