حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہر صورت لائیں گے،حمزہ شہباز

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہر صورت لائیں گے لیکن یہ پہلے پنجاب یا وفاق میں لائی جائے گی اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا 3 سال تک قوم سے جھوٹ بولتے رہے نتیجہ آج قوم کے سامنے ہے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر 3 سال ہم پر الزامات لگاتے رہے لیکن ایک بھی ثابت نا کر پائے ۔برطانیہ کی کرائم برانچ کو لکھے گئے خط پر بھی شہباز شریف کو کلین چٹ مل گئی ۔