پی ایس ایل7، دوسرے مرحلے کا پہلا میچ آج لاہور میں ہوگا۔

لاہور(آن لائن) پی ایس ایل 7 دوسرے مرحلے میں داخل ۔پہلا میچ آج دفاعی چیمپئین ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ آج شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم میں فل سٹرنتھ کے ساتھ میچ دیکھ سکیں گے۔اس حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں ۔ کمنٹری باکس کو خوبصورت ٹرک آرٹ سے سجایا گیا ہے۔اس کے علاوہ شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ شہر بھر میں کھلاڑیوں کے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ پی ایس ایل سیون کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔