اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آن لائن) کم آمدنی والے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں الاؤنسزکی مد میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو بھی اس حوالے سے کم آمدنی والے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کے الاونسز بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق طویل مدت سے ایک ہی سکیل پر کام کرنے والے سرکاری ملازمینکو ترقی دینے کی سمری پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وفاقی ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی ۔