اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

10 سالہ بچی سے سکول کے واش روم میں جنسی زیادتی

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں ایک نجی اسکول کے واش روم کے اندر ایک تیسری جماعت کی 10 سالہ بچی کو نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، تفصیلات کے مطابق بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ بچے پر اسکول کے واش روم کے اندر حملہ کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ کے مناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچی نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے بہت جدوجہد کی۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ جرم ایک طالب علم نے کیا تھا۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ متاثرہ کے کلاس فیلوز نے لڑکی کو واش روم میں مدد کے لیے پکارتے ہوئے سنا اور اسکول انتظامیہ کو آگاہ کیا تاہم عملے نے نظر انداز کردیا۔اس دوران ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔بچے کے والدین نے پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا) کے تحت (ایف آئی آر) درج کرائی ہے۔دفعہ 376 کے تحت جو بھی عصمت دری کا ارتکاب کرتا ہے اسے سزائے موت دی جائے گی یا قید کی سزا دی جائے گی جو کہ دس سال سے کم یا 25سال سے زیادہ نہیں ہوگی اور جرمانے کا بھی ذمہ دار ہوگا۔پولیس نے سکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔