حکومت اوورسیزپاکستانیوں کے لیے الگ عدالتی نظام قائم کرے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے الگ عدالتی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے ان کے فائدے کے لیے سوچنے اور کام کرنے کی اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے،سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کے لیے سمری ٹرائل ہوں گے۔ اسلام آباد میں اس نظام کے نفاذ کا ایکٹ مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے اور بعد میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسی قانون کو اپنائیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اس فورم کا قیام ’’سیاسی فیصلہ‘‘ نہیں ہوگا بلکہ ’’انتظامی ضرورت‘‘ کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہوگا۔