اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 24 رنز سے شکست دے دی

لاہور( آن لائن) پی ایس 7 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیالیکن پہلا ہی اوور زلمی پر بھاری ثابت ہوتا نظر آیا۔حضرت ززائی 4 رنز بنانے کے بعد پیڈ پر لگنے والی نسیم شاہ کی تیز گیند پر آوٹ قرار دے دئیے گئے ۔ایک نو بال کے فرق سے زلمی کے نئے آنے والے بلے باز لونگ سٹون نسیم شاہ کی تیز گیند کو وکٹوں میں جانے سے روک نا پائے اور کوئی رنز بنائے بغیر واپس لوٹ گئے۔شعیب ملک نے زلمی کو سہارا دیا اور 12 ویں اور میں انفرادی 50 رنز مکمل کر لئیے اور زلمی کا اسکور 100 کے پار پہنچا دیا۔58 رنز بنانے کے بعد وہ بھی باونڈری کے قریب عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ردر فورڈ کسی بھی رنزکا اضافہ نا کر پائے۔طلعت حسین نے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انفرادی 50 رنز مکمل کئے ۔نئے آنے والے بلے باز بن کٹنگ نے 18 ویں اوور میں گلیڈی ایٹر کے باولر سہیل تنویر کو 4 چھکے لگائے اور19 ویں اوور میں 14 گیندوں کا سامنا کر کے 36 رنز بنانے کے بعد سہیل تنویر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔20 اوورز کے احتتام پر پشاور زلمی کی جانب سے 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ان فارم بلے باز جیسن رائے نے 183کے تعاقب میں تیز کھیل کا آغاز کیا۔اور دوسرے اوور کے احتتام پر 21 رنز بنا ڈالے۔ لیکن 13 کے انفرادی اسکور پر باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہو گئے۔اگلے آنے والے بیٹس مین جیمز وینس عثمان قادر کی گوگلی کا نشانہ بنے اور ایک بھی رنز نا بنا پائے۔کپتان سرفراز نے کوئٹہ کے گرتے ہوئے رن ریٹ کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک کریس پر کھڑے نہ رہ سکے 82 کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنانے کے بعد وہ بھی حسین طلعت کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔کپتان کے جانے کے بعد ول سمید نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ایک بار پھر میچ میں واپس لایا۔لیکن 99 کے انفرادی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔آخری اوور میں کوئٹہ کو اب 30 رنز درکار تھے لیکن پہلی ہی گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی آخری امید سہیل تنویر بھی آوٹ ہو گئےاوراس طرح 20 اوورز کے احتتام پر 161 رنز ہی بنا پائے۔پشاور زلمی نے میچ 24 رنز سے جیت لیا۔