اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,308FansLike
9,993FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نواز شریف کو ملک سے باہر جانے دینا سب سے بڑی غلطی تھی ،عمران خان

منڈی بہاوالدین(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب نواز شریف کی بیماری کی خبر سامنے آئی ،کبھی سنتا تھا کہ پلیٹ لیٹس کم ہو گئے ہیں کبھی کہا جاتا کہ نواز شریف کسی اور بیماری میں مبتلا ہو گئے ،سنتا تھا کہ نواز شریف آج گئے یا کل گئے ۔لیکن ایسا نا ہوا نواز شریف کوباہر بھیج کر بہت بڑی غلطی کی ۔منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکووں کا گل دستہ اس گلدستے میں شامل ایک شخص مولانا ہے لیکن میں ان کو مولانا نہیں کہوں گا ۔جو کہ ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے کی بات کر تا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ان چوروں میں ایک بڑا میاں ہے تو ایک چھوٹا میاں چھوٹے میاں کا دل بھی بہت کمزور ہے وہ بتائے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے کیسے آئے۔