کراچی کنگز کی شکست کا سلسلہ ختم ،لاہور قلندر کو 22 رنز سے شکست

لاہور(آن لائن) پی ایس ایل 7 کے رواں سیزن میں مسلسل 8 میچو ں میں شکست کے بعد آخر کار کراچی کنگز نے جیت کا مزہ چکھ ہی لیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 36 ویں میچ میں لاہور قلندر144 رنز کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز ہی بنا پائے۔کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بابر اعظم اور جو کلارک میچ اوپن کرنے کے لئیے میدان میںاترے۔جوکلارک 4 رنز بنانے کے بعد زمان خان کی شارٹ پچ بال پر کیچ دے بیٹھے۔کنگز کے ان فارم بلے باز شرجیل خان میدان میں اترے تو 2 رنز بنانے کے بعد وکٹوں کے سامنے پیڈ پر لگنے والےشاہین شاہ کی تیز گیند کے بعد آوٹ قرار دے دئیے گئے۔نئے بلے باز قاسم نے کنگز کی بیٹنگ لائن کو تھوڑا سہارا تو دیا لیکن زیادہ دیر تک پچ پر رک نہیں پائےاور 26 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد راشد خان کی گیند کو وکٹوں میں جانے سے روک نا پائے۔81 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم بھی راشد خان کی گیند پر سٹمپ آوٹ ہو گئے کپتان کی جانب سے 31 گیندوں پر 39 رنز بنائے گئے ۔روحیل نذیر18 رنز بنانے کےبعد زمان خان کا شکار بنے۔نئےبلے باز عماد وسیم نے آتے ہی چھکا لگا کر کراچی کے گرتے رن ریٹ کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن یہ چھکا ان کی باری کا آخری چھکا ثابت ہوا اور راشد خان نے کراچی کی 7 ویں وکٹ بھی گرا دی ۔نئے بلے باز کرس جارڈن راشد خان کو چوتھا شکار ثابت ہوئے۔19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 149 رنز بنا کرکراچی کنگز آل آوٹ ہو گئی ۔قلندر کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے4،4 وکٹیں حاصل کی شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔قلندز کو آغاز پر ہی فخر زمان کی صورت میں پہلے نقصان کا سمانا کرنا پڑا کنگز کے فاسٹ باولر میر حمزہ کو چھکا لگانے کی کوشش میں 1 رنز بنانے کے بعد کیچ آوٹ ہو گئے ۔10 کے مجموعی اسکور پر میر حمزہ کا اگلا شکار شفیق بنے وہ صرف 8 رنز بنا پائے۔محمد حفیظ نے قلندر کی گرتی ہوئی وکٹوں کو سہارا دیا۔اور چھٹے اوور کے احتتام پر قلندرز کا اسکور 36 پر لے گئے۔52 کے مجموعی اسکور پر کامران غلام بھی عماد وسیم کی گیند پر چلتے بنے ۔نئے بلے بار فل سالٹ بھی 8 رنز کا ہی اضافہ کر پائے اور کپتان بابر اعظم نے باونڈری کے قریب ان کا کیچ پکٹرا۔63 کے مجموعی اسکور پر 32 رنز بنانے کے بعد دوسرا رنز لینے کی کوشش میں محمد حفیظ رن آوٹ ہو گئے۔16 ویں اوور کی دوسری گیند پر کنگز نے گرتے پڑتے 100 رنز مکمل کر لئیے اور ابھی 5 بلے باز باقی تھے۔ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے نے بلے بازی سمبھالی اور اسکور کو 125 تک پہنچا دیا۔کنگز کے کپتان بابر اعظم نے مشکل وقت میں فاسٹ باولرمیر قاسم کو میدان میں اتارا اور ویزے ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے ۔اس کے بعد ہیری بروک بھی 26 رنز بنانے کے بعد میر قاسم کاچوتھا چکار ثابت ہوئے۔راشد خان کسی بھی رن کا اضافہ نہ کر پائے کرس جارڈن نے انہیں کلین بولڈ کیا۔کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی وکٹوں کے درمیان بھاگتے ہوئے اپنا پہلے رن بنانے کی کوشش میں رن آوٹ ہو گئے ۔اس طرح لاہور قلندر کی جانب سے 20 اوورز کے خاتمے تک صرف 127 رن ہی بنائے جا سکے۔کراچی کے فاسٹ باولر میر حمزہ 27 رن کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کےمین آف دی میچ قرار پائے۔