اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بحث کے بغیر اتوار تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی تحریک عدم اعتماد پر بحث نہ ہو سکی ۔اجلاس 1 گھنٹہ اور 15 منٹ کی تاخیر کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس شروع ہوا تو مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسمبلی ہال آج شام قومی سلامتی کیمٹی کے لیے استعمال کرنے کی تحریک پیش کی ۔اپوزیشن نے تحریک کی مخالفت کر دی جبکہ رائے شماری کے بعد تحریک کومسترد کر دیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس اب کمرہ نمبر 2 میں ہو گا۔اس کے بعد وقفہ برائے سوالات میں قومی اسمبلی کی رکن (پی پی پی )شاریہ مری اور (ن)روحیل اصغر سمیت کئی ارکان نے یہی سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیوں نہیں کروا رہے اور کب کروائیں گے؟ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی شور شرابہ کر رہے ہیں اور آپ اسمبلی اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہے۔ جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 3 اپریل بروز اتوار دن 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔