اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,784FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گورنر پنجاب نے عثمان بزراد کے استعفے پر اعتراض اٹھا دیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیر اعلی استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھادیا ۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اٹارنی جنرل پنجاب سے عثمان بزدار کےاستعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ استعفے کی منظوری میں کوئی آئین کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی ۔عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چوہدری سرور کی جانب سے عثمان بزدار کی تبدیلی کی منظوری پر اعتراض اٹھایا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے گورنر کے نام کے بجائے وزیراعظم کے نام استعفیٰ لکھا جو کہ قانونی طور پردرست عمل نہیں ہے۔