اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈرامہ سیریل صدقے تمہارے میں ماہرہ خان کو کاسٹ کر نابہت بڑا گنا ہ تھا، خلیل الرحمان قمر

معروف ڈرامہ ساز خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس گناہ پر ہمیشہ ملامت کرتے رہیں گے جو ان سے ماہرہ خان کو صدے تمہارے میں کاسٹ کرتے وقت سرزد ہوا تھا۔ خیلل الرحمان قمر نے ما ہرہ خان کے ڈرامہ کے متعلق کی جانی والی انسٹا پوسٹ کو ٹوئیڑ اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ اس دن ان سے بہت بڑا گناہ ہوا جس دن انہوں ماہرہ خان کو اپنے ڈرامہ صدقے تمہارے میں کاسٹ کیا۔

انہوں نے ماہرہ خان کی 2020 میں ان کے خلاف اور ماروی سرمد کے حق میں کی جانے والی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسی عورت کا ٹویٹ جو اس نے ماروی سرمد کے ساتھ ہونے والے واقعہ کے اگلے دن کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسکا بہت احترام کرتا تھا لیکن اسکی یہ زبان اور گھٹیاپن مجھےمرتے دم تک نہیں بھولے گا۔

یاد رہے کہ 2020 میں عورت مارچ کے حوالے سے ایک ٹی وی شو کے دوران ماروی سرمد اور خیل الرحمان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس پر انہیں شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے ان کے رویے اور پرگرام کے دوران استعمال کی جانے والی زبان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔