اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کی صحت کے متعلق دریافت کیا جبکہ جہانگیر ترین نے حلف اٹھانے پر حمزہ شہباز کومبارکباد پیش کی ۔ حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کی جانب سے حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ ملاقات میں پنجاب کابینہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری بھی شریک تھے۔