اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی فنکاروں نے عید کیسے گزاری،کس نے کیا پہنا؟

کوئی بھی قومی دن ہو یا مذہبی تہوار پاکستانی فنکار ہر خاص دن کو اپنے مدحواں کے ساتھ شیئر ضرور کرتے ہیں ۔ عید الفظر کے موقع پر بھی پاکستانی ستاروں نے جہاں اپنے مداحواں کو مسرت بھرے پیغام دیے وہیں اپنے پہناؤں اور تیاری کے متعلق وڈیوز اور تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹس پر شیئر کی ۔

عائزہ خان اور دانش تیمور

شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنے بچوں کے ہمرا وڈیو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جوڑی ایک ساتھ بہت خوش نظر آئی جبکہ ان کے بچے وڈیو میں ایک دوسرے کو گلے ملتے اور مستی کرتے دکھائی دیے۔

ہانیہ عامراور دنا نیر

اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے دنا نیرکے ہمرا عید کی مناسبت سے وڈیو انسٹا اکاؤنٹ پر شئیر کی ۔ وڈیو میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دی ۔

عمران اشرف

اداکار عمران اشرف نے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں ان کی ویسٹ کوٹ ان کے بیٹے نے پہن رکھی ہے۔ عمران اشرف وڈیو میں بیٹے سے کپڑوں کے متعلق مکالمہ کرتے بھی دکھائی دیے۔ عمران اشرف نے تحریر میں وڈیو کے متلعق لکھا کہ ان کے کپڑے بیٹے نے پہن رکھے ہیں اب میں کیا پہنوں گا۔

حرام مانی

اداکارہ حرام مانی نے سفید رنگ لباس تن زیب کیے فوٹو شوٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور مداحواں کو عید کی مبارکباد دی ۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین

اداکارہ اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کبیر حسین اور خاوند یاسر حسین کے ہمرا فوٹو شئیر کی جس میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔

اروا ، ماروا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بہنوں کی جوڑی اروا اور ماروا نے بھی اپنے عید کی پہناؤں کی تصاوید ایک ساتھ انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور مدحواں کو عید کی مبارک باد پیش کی ۔