اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوہدری بردران کی ایک ساتھ تقریب میں شرکت،اختلافات کی خبریں بے بنیاد قرار

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ گجرات میں ایک ساتھ تقریب میں شریک ہوئے ۔ چوہدری شجاعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان میں تقسیم کی باتیں بے بنیاد ہیں ۔ ایسی باتیں کرنے والوں کے لیے خدا کے حضور دعا کریں گے کہ اللہ انہیں ہدایت دے ۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاستدان اختلافات بھلا کر عام آدمی کے مسائل کو حل کریں ۔ہم نے کبھی بھی ظالموں کا ساتھ نہیں دیا۔ہم سے جو بھی غلطی ہوگئی ہم اس کا ازالہ کریں گے۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ خاندان میں اختلافات معمول کی بات ہے ہم پہلے بھی ایک تھے اور ہمیشہ اکٹھے رہیں گے۔ پرویز الہیٰ کاکہنا تھا کہ عمران خان عوام کا درد دل رکھنے والا لیڈر ہے۔ عمران خان نے ملک کی ترقی اور دین کے فروغ کے لیے کام کیا۔