چیئرمین واپڈا نے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے استعفی دے دیا ۔ چیئرمین واپڈا نے اپنا استعفیٰ آج وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے ۔چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ابھی وجوہات پربات نہیں کر سکتا ۔ اگر ان کا استعفی ٰ منظور کر لیا گیا تو پھر وجوہات پر تفصیلی بات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ تعیناتی کے دوران مختلف آبی وسائل پر کام کیا اور واپڈا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کو 2016 میں نواز شریف نے چیئرمین واپڈا کے عہدے پر تعینات کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے بھی ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی ۔