سرباز خان دنیا کی 10بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سرباز خان نے8ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔سربازخان نے گزشتہ روز نیپال میں 8 ہزار586 میٹر اونچی دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جونگاچوٹی سر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ سرباز خان کنچن جونگا کو سر کرنے کے ساتھ ہی دنیا کی تمام 14 بلند چوٹیوں کو سر کرنے کا بھی عزم رکھتے ہیں ۔ یاد رہے کہ 32 سالہ سربازخان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2017 میں نانگا پربت کو سر کرتے ہوئے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اگلے ہی سال دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا ۔2019 میں انہوں نے منع سلو چوٹی سر کی جبکہ 2021 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ۔سر باز خان خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنےتمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور محفوظ واپسی کے لئے دعاؤں کے طلبگار ہیں۔