اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,801FansLike
9,992FollowersFollow
566,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عوام رات کو سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں کسی کو جلسوں دھرنوں اور احتجاج سے نہیں روکا۔آج میں شام جب میں سیالکوٹ میں آؤ ں گا تو پوری قوم نماز عشاء کے بعد سڑکوں پر نکل کراپنے علاقوں میں فاشسٹ حکومت کے خلاف احتجاج کرے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں کبھی سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہیں ،ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں اور ججوں کو رشوت دیتے ہیں ۔

عمران خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ خود کو امیر المومنین قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کو استعمال اور پامال کیا لیکن اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہر حال میں سیالکوٹ جاؤں گا۔امپورٹڈ حکومت نے جو کچھ ہماری قیادت اور ورکرز کے ساتھ کیا وہ خلاف توقع نہیں تھا۔ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور لند ن میں بیٹھے اس مافیا کے سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخلافین کے خلاف فاشسٹ حکمت علمی بنائی ۔