فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی اگلے ماہ پاکستان پہنچے گی

اس سال قطر میں ہونے والی فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی اگلے ماہ پاکستان میں رونمائی کے لیے لائی جائے گی ۔ترجمان فیفا کا کے مطابق ٹرافی کی مجموعی طور پر51 ممالک میں رونمائی کی جائے گی ۔فیفا کی گولڈن ٹرافی مسلسل دوسری بار 7 جون کو اسلام آبادمیں رونمائی کے لیے لائی جائے گی ۔اس سے قبل 2018 میں ٹرافی کی رونمائی لاہور میں کی گئی تھی ۔

فیفا قوانین کے مطابق ٹرافی کو اٹھانے کا حق صرف وولڈ کپ جیتنے والے ٹیم کی کھلاڑیوں کا ہے۔ اس لے علاوہ فیفاصدر یا سربراہان مملکت ہی اس ٹرافی کو تھام سکتے ہیں ۔فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کا آغاز دو روز قبل دوبئی سے کیا گیا تھا۔