گرمی کی شدت ،تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کا حکم

اسلام آباد(آن لائن ) وقت سے پہلے بڑھتی ہوئی گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کرنے اور چھٹی سے اوپر کلاسز کا دورانیہ کم کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔تمام اسکولوں کو نوٹی فکیشن کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے جس پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو پہلی تا پانچویں کلاسز بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ اس کے ساتھ ہی چھٹی سے اوپر تمام کلاسز کا دورانیہ 8 سے 11 کر دیا گیا ہے۔پرائیویٹ اسکولز نے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا اور اس کا کوئی اور حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔