اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تاریخی اضافہ ، ڈالر 200 روپے کا ہو گیا

کراچی(آن لائن ) مہنگائی کے خاتمے کے نام پر وجود میں آنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت میں ڈالر مہنگے سے مہنگا ہو چکا ہے ۔ سیاسی اور معاشی افق پر غیر یقینی صورتحال، حکومت کی جانب سے سیاسی دباؤ کی بناء پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جیسے اقدامات جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی کے خدشات نے آج بھی روپے کو بے قدر اور ڈالر کو مضبوط سے مضبوط تر کیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے ریٹ 200 روپے ہوگئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رکے گا۔