حمزہ شہباز ایک ایسی مرغی ہے جو تمام انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے، مونس الٰہی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ نہیں چاہتے۔ وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں ۔ مونس الٰہی نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے مگر یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیڑھ ماہ گزرجانے کے بعد بھی انہیں پنجاب میں کابینہ نہیں بنانے دی جا رہی۔