وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےشیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی گرفتار رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری بطور خاتون محترم ہیں ۔کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار کے منافی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن اہلکاروں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیئں ۔شیریں مزاری کو گرفتار کیے جانے کے عمل سے اتفاق نہیں رکھتا،ہم خواتین کے احترام پر یقین رکھتے ہیں ۔

یاد رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکاروں نے شیریں مزاری کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا تھا۔