اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں ،ایسے شخص کومڑ کر بھی نہ دیکھوں ، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کل مجھ پر نہیں پاکستان کی تمام ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں پر حملہ کیا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جواب دینے کے لیے میرے پاس بہت کچھ ہے لیکن میں نواز شریف کی بیٹی ہوں ۔عمران خان کے خلاف بات کرنے کے لیے میرے پاس سیاسی موادہی اتنا ہے کہ مجھے ذاتی حملے کرنے کی ضرورت نہیں ۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں اور میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں ۔عمران خان سے بہتر اخلاق کی امید نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی میں ان کا نام لینا پسند کرتی ہوں ۔ایسے شخص کو تو میں مڑ کر بھی نہ دیکھوں ۔

مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ جلسے میں موجود بچوں اور نوجوانوں کو انہوں نے کیا پیغام دیا کہ اپنی اطرف میں کھڑی ماؤں بیٹیوں کو اس نظر سے دیکھو۔