اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سفاک امپورٹڈسرکار ملک کو فتنےکی آگ میں جھونکناچاہتی ہے،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک پرامن ہےمگر یہ سفاک امپورٹڈسرکار ملک کو فتنےکی آگ میں جھونکناچاہتی ہے۔شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ ایسےلگتاہےکہ معیشت کوتباہی کےگھڑےمیں پھینکنا نا کافی ہےچنانچہ انتخابات سے فرارکیلئے حکومت ملک میں فسادچاہتی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پیغا م میں کہا کہ ہم آج بھرپوراحتجاج کریں گے جبکہ کورکمیٹی کےاجلاس کےبعد کل اپنےلانگ مارچ کی تاریخ کااعلان کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے انکی رہائشگاہ کے باہر سے پرتشدد طریقے سے اغواء کیا ہے۔ شیریں ایک باہمت اور نڈر خاتون ہیں۔ اگر امپورٹڈ سرکار سمجھتی ہے کہ اپنی فسطائیت سے وہ انہیں جھکا سکتی ہے تو اس کا اندازہ غلط ہے۔