اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,595FansLike
9,992FollowersFollow
565,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حکومت کے لیے اب آگے کھائی اور پیچھے پی ٹی آئی ہے، فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے آئین اور قانون کے تحت پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے اور اجلاس ہر صورت میں ہو گا۔دنیا کا کوئی قانون ارکان کو اسمبلی میں جانے سے روک نہیں سکتا۔

فیاض الحسن چوہان نے (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ابن شہباز اور ملک میں ابن امریکا کی حکومت ہے۔ (ن) لیگ جانتی ہے کہ آج اسمبلی اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی اور یہ کسی صورت میں بھی اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے اس لیے یہ تاخیری حربوں سے کام لے رہے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ (ن) لیگ کب تک ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اسمبلی کارروائی کو آگے بڑھنے سے روک سکے گی۔ آج نہیں تو کل فیصلہ تو ہونا ہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گورنر پنجاب کوکابینہ ڈویژن کے ایک 18 ویں سکیل کے افسر کے حکم نامے کے تحت ہٹایا۔آئین کے مطابق صدر مملکت کے علاوہ کوئی بھی گورنر کو ہٹا نہیں سکتا۔

عون چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عون چوہدری نے (ن) لیگ کے کہنے پردیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کے گھر کی باتیں ٹی وی پر کہیں جو کہ انتہائی نا مناسب بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عون چوہدری کی حثیت عمران خان کے ذاتی ملازم کی تھی انہوں نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے متعلق بے بنیاد باتیں کرتے ہوئے گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔