اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: پاکستانی نژاد 2 اسپینش بہنوں کے قتل میں ملوث 6 مرکزی ملزمان گرفتار

گجرات میں اسپین پلٹ 2 لڑکوں کو قتل کرنے والاچچا 6 ملزمان سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واضح ہوا ہے کہ مقتول بہنیں خاندان میں اپنی زبردستی شادیوں کے خلاف تھیں۔دونوں لڑکوں کو 18 مئی کے دن اسپیشن سے پاکستان بلایا گیا تھا جس کے بعددوروز قبل انہیں تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کی شادی ایک سال قبل ان کی مرضی کے بغیرقاتل چچا کے بیٹوں سے کی گئی تھی جبکہ لڑکیاں اس شادی اور کزنز کو بیرون ملک لے جانے کے لیے رضامند نہیں تھی ۔ پولیس کے مطابق لڑکیاں طلاق لینے کی خواہش رکھتی تھی جس پر چچا نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کرپہلے دونوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور طیش میں آکر فائرنگ کرتے ہوئے انہیں قتل کر دیا۔

ملزمان کے خلاف پولیس کی مدیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واقع پر آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔