اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راحت فتح علی خان 9 سال بعد مسقط میں پرفارم کریں گے

مسقط میں استاد راحت فتح علی خان کے ہسٹری کنسرٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و نغمہ نگار راحت فتح علی خان عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک تاریخی کنسرٹ کریں گے۔

مسقط میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ دنیا کے عظیم صوفی گلوکار استاد راحت فتح علی خان میوزیکل شو میں شرکت کے لیے مسقط آرہے ہیں۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم 9 سال بعد مسقط میں کنسرٹ کرنے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے شو کو غیر معمولی بنانے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ صوفیانہ گائیکی کا جادو پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ 3 جون کو مسقط میں ہونے والا شو غیر معمولی اور یادگار ہوگا۔