اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ جی ایچ کیو میں قائم خصوصی سیل نے قومی کوششوں کےعمل کو آگے بڑھایا۔پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ سول ملٹری باہمی کوششوں کی بدولت عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایکشن پلان پر عمل درآمد سے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 34 شرائط پر عمل در آمد مکمل کر لیا ہے۔برلن میں ہونے والے فیٹف کے اجلاس کے آخری روز اعلامیہ جاری کر دیا گیا تاہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ فیٹف حکام کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نام نکالنے کا فیصلہ پاکستان کے دورہ کے بعد کیا جائے گا۔