پاکستان نے فیٹف کی تمام شرائط مکمل کر لی ،گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ دورہ پاکستان کے بعد کیا جائے گا

پاکستان نے فیٹف کی 34 شرائط پر عمل در آمد مکمل کر لیا۔برلن میں ہونے والے فیٹف کے اجلاس کے آخری روز اعلامیہ جاری کر دیا گیا تاہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ فیٹف حکام کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نام نکالنے کا فیصلہ پاکستان کے دورہ کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان نے 4 سال کے دوران فیٹف ٹیرر فنانسنگ کے27 میں سے 27 پوائنٹس پر علم درآمد کو یقینی بنایا جبکہ منی لانڈرنگ کے7 پوائنٹس پر بھی کامیابی کے ساتھ عمل درآمد مکمل کیا گیا۔

فیٹف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نےمنی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے اصلاحات پر علم درآمد کو یقینی بنایا۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی فہرستوں میں شامل عالمی دہشتگردوں گروپوں کی پراسیکیوشن پر بھی پاکستان نے اہم پیش رفت کی ہے۔منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات پر بھی پاکستان کی پیش رفت مثبت رہی ۔

برلن میں ہونے والے اجلاس میں فیٹف کے صدرڈاکٹر ماکوس پلیئر نےکہا کہ پاکستان نے اصلاحات کو نافذ کیا جو کہ ملک کے استحکام اور ترقی کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔اگر پاکستان آن سائیٹ وزٹ کے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیے گا تو نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

یاد رہے کو 2008 میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔