اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,672FansLike
9,984FollowersFollow
564,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت،حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز ریفرینس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اسد علی اعوان نے کی ۔کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی جو کہ عدالت نے قبول کر لی ۔

وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز ملک نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے دلائل میں کہا کہ شہباز شریف ملک سے باہر گئے تو عدالت پہلے بھی ان حاضری سے مستقل استثنیٰ دے چکی ہے۔

وزیر اعظم ملکی امورمیں بہت مصروف رہتے ہیں ۔وزیر اعظم بننے کے بعد بھی عدالتوں کے احترام پر 2 بار پیش ہو چکے ہیں ۔ جب تک کیس چلتا رہے گا ان کا پلیڈر عدالت میں پیش ہوتا رہے گا۔

عدالت نے جب بھی شہباز شریف کو طلب کیا وہ ہر بار پیش ہوئے ، وزیر اعظم کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ استدعا ہے کہ وزیر اعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے ۔

نیب کے وکیل نے دلائل میں مستقل استثنیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس پہلے ہی 6 ماہ سے سست روی کا شکار ہے۔استثنیٰ کے بعد کیس درست طریقے سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

عدالت نے وزیر اعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے پلیڈر مقرر کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔