اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت،24 گھنٹوں میں 7 نوجوان شہید

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 بے گناہ نوجوان شہید ہو چکے ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے لولاب کے علاقہ میں 2 نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔جبکہ ضلع پلوامہ میں بھی قابض افواج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران کپواڑا او کلگام میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔