اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ بلدیاتی انتخابات:ٹنڈو آدم اور سکھر میں تصادم، 2 افرادجاں بحق

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خونی تصادم ،ٹنڈوآدم میں مخالفین کی فائرنگ سے بلدیاتی امید وار کا بھائی جاں بحق جبکہ سکھر میں جاگیرانی برادری میں تصادم کے دوران ایک شخص چل بسا۔

ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ کی یونین کونسل درڑ کے پولنگ سٹیشن نمبر 28 سے پولنگ کے عملے کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔بعد ازاں پولیس نے عملے کے 10 ارکان کو بازیاب کروا لیا۔

جیکب آباد اور نوشہروفیروز میں مخالفین میں تلخ کلامی کے بعد ڈنڈے چل گئے۔تصادم میں 2 امیدواروں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔

سکھر اور نواں گوٹھ میں پیپلز پاڑی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیاں تصادم کے باعث حالات کشیدہ ہو گئے ۔

دوسری جانب نوشہرو فیروز میں پولنگ کے دوران تصادم میں مخالفین نے ایک دوسرے پر لاٹھیاں برسائیں ۔تصادم کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ۔
کندھ کوٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار کی گاڑی پر پر مخالفین نے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی کی سکرین ٹوٹ گئی گی۔