اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیونٹیاں سونے کی چین چرانے میں مصروف

زمین پر رینگنے والی چھوٹی چھوٹی چیونٹیاں اپنے جسمانی وزن سے 10 سے 50 گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔لیکن اگر یہی چیونٹیاں جھنڈ کی صورت میں حملہ آور ہوں تو پھر یہ کسی بھی چیز کو گھسیٹ کر اپنے بل تک لے جانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں ۔

چیونٹیاں اکثر مردہ کیڑوں ، پتوں اور پھلوں کو ہی اپنا شکار بناتی ہیں لیکن حیران کن طور پر چیونٹیوں کی ایک کالونی کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہو رہی ہےجہاں چیونٹیوں کو ایک ناہموار سطح پر سونے کی چین گھسیٹ کر لیے جاتے دیکھا جا سکتاہے۔

ویڈیو بھارت کے فاریسٹ سروس کے افسر سوسنتا نندا نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھی۔ نندا نے ٹوئٹر پر تحریر میںچیونٹیوں کو چھوٹے اسمگلر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سوال یہ ہے کہ ان پر آئی پی سی کے کس سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو پرانی ہے اور پچھلے سال بھی وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کو اب تک1 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیںجبکہ تقریباً 700 لوگ اسے شیئر کر چکے ہیں۔

دلکش ویڈیو قدرت کی شان و شوکت کا واضح ثبوت ہےجوکہ طاقت میں اتحاد کی ایک مثال قائم کرتی ہے۔