راولپنڈی:عمران خان کی ریلی کے راستے میں مخالف پوسٹرز آویزاں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں راولپنڈی کی مری روڈ سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی نکالی جائے گی ۔

ریلی سے قبل راولپنڈی میں مری روڈ اور فیض آباد کے علاقوں میں عمران خان کے خلاف بیانات پر مبنی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں ۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کی ریلی کے راستے میں لگے تمام بینرز اور پوسٹرز اتار کر مخالف پوسٹرز لگا دیے گئے ہیں ۔

شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ریلی کے راستے سے تمام بینرز اور اسکرین اتار لی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بینرزلگانے والے3 لوگوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔انتظامیہ ان سے ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے عمران خان کی ریلی رکوانے کے لیےغنڈے بلائے ہیں ۔