مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، وزیر اعظم عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناسازی کے لاہور کے اتفاق اسپتال میں داخل ہیں۔ جس کے بعد آج وزیر اعظم شہباز شریف ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔وزیر اعظم نےفضل الرحمان کی جلد صحت یابی کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نے فضل الرحمان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور ان کے علاج معالجے کے لیے اسپتال انتظامیہ کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں ۔