اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,251FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اسلام آباد : تحریک انصاف کے جلسے سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

اسلام آباد کے پریڈگراؤنڈ میں تحریک انصاف کے پاور شو کی تیاریاں مکمل ۔عمران خان جلسہ گاہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پولیس نے جلسہ گاہ کے داخلی راستے سے تلاشی کے دوران ایک شخص سے پستول برآمد کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد نامی نوجوان سے نائن ایم ایم پسٹل برآمد ہو ا جسے حولات منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کے بعد تفصیلات سامنے آ جائیں گی ۔

اس سے قبل شیخ رشید نے الزم عائد کیا تھا کہ حکومت راولپنڈی سے عمران خان کے بینرز اتار کرپارٹی مخالف بینزر آویزاں کروا رہی ہے۔ پولیس کی ملکی بگھت سے تمام معاملات سر انجام دیے جا رہے ہیں ۔ اگر حالات خراب ہوئے توذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہو گی ۔